واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران آزادی کی طرف دیکھ رہا ہے اور امریکا ایرانی مظاہرین کی مدد کے لیے تیار ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو قتل کیا گیا تو امریکا مداخلت کرے گا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ لگتا ہے ایران کے کچھ شہروں پر لوگ قابض ہیں۔









