مشقوں کا اعلان 110

امریکا اور نیٹو کا آج سے بحیرہ روم میں بحری مشقوں کا اعلان

واشنگٹن(ر پورٹنگ آن لائن)امریکا نے اعلان کیا ہے کہ ان مشقوں کا ان خدشات سے کوئی تعلق نہیں کہ روس یوکرائن پر حملہ کر سکتا ہے۔ تاہم روس نے بھی اسی دوران اپنی الگ بحری مشقوں کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکا اور نیٹو کے شراکت دار بحیرہ روم میں جو 12 روزہ بحری مشقیں کرنے والے ہیں، اس کا آغاز پیر سے ہو گا۔ جان کربی کے مطابق نیپچون اسٹرائیک 22 نامی یہ بحری مشقیں چار فروری تک جاری رہیں گی، جن کا مقصد نیٹو کی بحری صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ تجربات کرنا بھی ہے۔امریکا نے نیٹو کی بحری مشقوں کے انعقاد کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس میں یو ایس ایس ہیری ٹرومین طیارہ بردار بحری جہاز بھی شامل ہو گا۔

اس اعلان سے ایک دن پہلے ہی روس نے کہا تھا کہ وہ جنوری اور فروری کے دوران بحرالکاہل سے بحر اوقیانوس تک سمندر میں اپنی بحری صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا۔طیارہ بردار امریکی جہاز یو ایس ایس ہیری ٹرومین اور اس کیریئر گروپ کے دیگر جہاز دسمبر کے وسط سے ہی بحیرہ روم میں تب سے موجود ہیں، جب امریکا نے اس اپنے جہاز کو مشرق وسطی کی طرف جانے کے بجائے بحیرہ روم میں ہی کھڑا کرنے کا حکم دیا تھا۔امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ کشیدگی کے ماحول میں یورپی اتحادیوں کو، یقین دہانی کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں