نینی پیلوسی

امریکامیں فلسطین کے حق میں احتجاج ،روس پرالزام عائد

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکہ کے ایوان نمائندگان کی سابق سپیکر نینی پیلوسی نے غزہ میں جنگ بندی کے حق میں اور فلسطینیوں کی ہلاکتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے احتجاج کے پیچھے روسی رابطوں کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں ان مظاہروں کے بارے میں ان کا کہناتھا کہ ایف بی آئی کو تحقیقات کرنا چاہئیںاس چیز کو بھی دیکھا جانا چاہیے کہ جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والوں کو فنڈنگ کہاں کہاں سے ہو رہی ہے۔