ظہران ممدانی 21

امریکا، ظہران ممدانی نیویارک سٹی کے میئر منتخب

نیویارک( رپورٹنگ آن لائن)ایشیائی نژاد ظہران ممدانی نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوگئے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نیو یارک شہر کے انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار ظہران ممدانی کامیاب ہوگئے ۔

مسلم امیدوار ظہران ممدانی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے باوجود آزاد امیدوار اینڈریو کومو کو شکست دی۔امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میئر کے انتخابات میں نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے جہاں 2001 کے بعد میئر کے انتخابات میں سب سے زیادہ ٹرن آئوٹ ریکارڈ کیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ووٹنگ کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود رہی، 17 لاکھ سے زائد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں