جوبائیڈن

امریکا، انتظامیہ میں مسلم کمیونٹی کو شامل کیا جائیگا، جوبائیڈن کا عزم

واشنگٹن(ر پورٹنگ آن لائن) امریکی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے ایک بار پھر اس عزم کا

اعلان کیا ہے کہ وہ صدر منتخب ہوئے تو مسلمانوں کو اپنی انتظامیہ میں شامل کریں گے۔امریکی میڈیا کے

مطابق مسلمز فار بائیڈن کے پلیٹ فارم سے ہونے والی آن لائن فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب میں

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے نفرت اور نسلی امتیاز کا پرچار کیا۔انھوں نے ایک بار پھر اپنے عزم کو

دہراتے ہوئے کہا میں امریکا کا صدر منتخب ہوا تو مسلمانون کو اپنی انتظامیہ میں شامل کروں گا۔جوبائیڈن کا

کہنا تھا حالیہ برسوں میں مذہب کی بنیاد پر جرائم میں 15 فی صد اضافہ ہوا، امریکا میں آباد مسلمان کمیونٹی

ملکی ترقی و خوش حالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔اس تقریب سے اٹارنی نعمان حسین اور محسن انصاری

و دیگر نے بھی خطاب کیا، جوبائیڈن نے مسلمز فار بائیڈن کے پلیٹ فارم پر ڈیموکریٹ رہنما طاہر جاوید

سمیت دیگر قائدین کی خدمات کو سراہا۔اس سے قبل جوبائیڈن نے امریکی مسلمانوں کی تنظیم ایمگیج ایکشن

کی آن لائن تقریب ملین مسلم ووٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ منتخب ہو کر مسلمانوں کو اپنی

انتظامیہ میں شامل کریں گے، مسلمان صحت اور فوج سمیت ہر شعبے میں

نمایاں خدمات سر انجام دے رہے ہیں