بلینکن

امریکا،سعودی عرب کاعلاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکی وزیر خارجہ بلینکن سے ٹیلی فونک گفتگو کی ۔ دونوں رہنمائوں نے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق فون کال کے دوران سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا۔دونوں وزرائ نے علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ بلینکن اور ان کے سعودی ہم منصب نے سوڈان میں تنازع کے خاتمے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کی توثیق کی۔دونوں وزراء نے ایک فون کال کے دوران سوڈانی عوام کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے اپنے عزم کی بھی توثیق کی۔