لاہور( رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں صدر پی ٹی آئی لاہور امتیاز محمود شیخ کے خلاف مقدمات کی تفصیلات سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کل ( منگل) کو ہو گی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال امتیاز محمود شیخ کی اہلیہ صائمہ امتیاز کی درخواست پر سماعت کریں گے ۔صائمہ امتیاز نے 29اگست 2024 کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا .
درخواست میں وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت ، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، پنجاب حکومت کے وکیل گزشتہ سماعت پر امتیاز محمود شیخ کے خلاف 12مقدمات بارے رپورٹ دے چکے ہیں۔