لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے واقعات میں عسکری ٹاور حملہ سمیت دیگر مقدمات میں رکن پنجاب اسمبلی و تحریک انصاف کے رہنما امتیاز محمود شیخ کی ضمانت کی درخواستوں میں 19 مئی تک توسیع کر دی اور آئندہ سماعت پر پراسیکیوٹر سے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔جمعہ کو سماعت پر امتیاز محمود شیخ عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے ۔
پراسکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کی۔ پراسکیوشن کا موقف تھا کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے، عدالت نے پراسکویشن کو ریکارڈ پیش کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔