ٹرین

امارات کی ریاستوں میں اتحاد ٹرین چلا نے کا اعلان

نئی دہلی(رپورٹنگ آن لائن)عالمی نمائش دبئی ایکسپو میں اماراتی حکام کی موجودگی میں نیا پراجیکٹ لانچ کردیا گیا ہے، متحدہ امارات کی ریاستوں کے درمیان اب اتحاد ٹرین چلے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے بتایاکہ اتحاد ٹرین میں ابوظہبی سے دبئی کا سفر 50 منٹ اور ابوظہبی سے فجیرہ کا سفر 100 منٹ میں طے ہوگا۔

اتحاد ٹرین مشرق وسطی میں کارگو سروس کے لئے متعارف کرائی گئی ہے، یہ ٹرین گیارہ اہم شہروں کو ملائے گی۔حکام کا بتانا ہے کہ چند سالوں میں عام مسافر بھی اتحاد ٹرین استعمال کرسکیں گے، مسافر ٹرین پراجیکٹ پر 13 ارب ڈالرزخرچ ہوں گے اور منصوبہ 2030 میں مکمل ہوگا۔