سماعت آن لائن 102

امارات میں مقدمات کی سماعت آن لائن کرنے کا فیصلہ

ابوظہبی (رپورٹنگ آن لائن)متحدہ عرب امارات(یو اے ای)میں مستقل بنیادوں پر 80 فیصد سے زائد مقدمات کی سماعت آن لائن کی جائے۔غیرلکی خبررساں ادارے کے مطابق نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی جانب سے جاری کردہ ہدایت میں کہاگیاکہ یہ فیصلہ 2021 کے اختتام سے قبل نافذ کردیا جائے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نائب صدر شیخ محمد بن راشد نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک بیان میں کہا کہ امارات نے کووڈ 19 وبا کے دوران مقدمات کی آن لائن سماعت کے نظام کو کامیابی سے انجام دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں