ابوظہبی ( رپورٹنگ آن لائن)متحدہ عرب امارات میں گذشتہ سات دن میں دولاکھ سے زیادہ مکینوں کو کووِڈ19کی ویکسین لگائی گئی ہے جبکہ وبا کے آغاز سے اب تک ویکسین کی دوکروڑ20 لاکھ سے زیادہ خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یواے ای حکام نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے ملک بھر میں پی سی آر کے قریبا تیس لاکھ ٹیسٹ کیے گئے ۔کووِڈ19کے یومیہ کیسوں میں حالیہ اضافے کے ساتھ یواے ای نے شہریوں اور مکینوں کو ویکسین لگانے کی مہم بھی تیز کردی ۔