سراج الحق

الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی کرنے کا ڈیجیٹل طریقہ ہے، سراج الحق

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی کرنے کا ایک ڈیجیٹل طریقہ ہے، جنوبی پنجاب مشکلات کا شکار ہیں، میں نے تین دن ملتان میں گزارے ہیں ہر شعبہ کے افراد سے ملاقاتیں کیں، ہمارے مسائل کا حل صرف اسلامی نظام ہے۔

سراج الحق نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ جب تک پاکستان میں نظریہ کی حاکمیت نہیں ہوگی ترقی نہیں ہوگی، اللہ تعالی نے پاکستان کو تمام وسائل فراہم کیے ہیں، یہ حکومت چاہتی ہے کوئی بھی طریقہ ہو ان کا وقت پورا ہوجائے، ملک میں اس وقت غیر یقینی صورتحال ہے، مافیا کو پارلمینٹ میں جگہ دی گئی اس وقت مافیا کی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملک پر حکومت کرنا بہت آسان ہے، حکومت نے جنوبی پنجاب سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے، آج اسلام آباد میں چاروں طرف مایوسی ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین ایک دھاندلی کرنے کا ڈیجیٹل طریقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسان پریشان ہیں زرعی ادویات اور کھادیں مہنگی ہوگئی ہیں، ملک میں بدامنی میں اضافہ ہو رہا ہے، افغانستان کے مسئلہ کا حل یہ ہے کہ پاکستان اسے تسلیم کرے، یہ حکومت دوبارہ جادوائی مشین سے آنا چاہتی ہے، جماعت اسلامی حقیقی اپوزیشن جماعت ہے، افغانستان میں مضبوط حکومت پاکستان کے مفاد میں ہے۔