اسلام آباد ہائیکورٹ

الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں الیکشن کمیشن کے اعتراضات کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں الیکشن کمیشن کے اعتراضات کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔

منگل کو طارق اسد ایڈووکیٹ نامی شخص نے درخواست دائر کی،درخواست میں وفاقی حکومت سے دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ بیشتر یورپی ممالک نے ای وی ایم پر پابندی عائد کی،وزیر سائنس کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنا انٹرنیٹ کے کام کرسکتی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پر سینتیس اعتراضات عائد کیے۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد کے مطابق ای وی ایم سے عام انتخابات دوہزار تیئس میں دھاندلی کا خدشہ ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ عدالت الیکشن کمیشن سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراضات کے حوالے سے مفصل رپورٹ طلب کرے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت وفاقی حکومت کو دوہزار تیئس کے انتخابات کے لیے سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے۔