محسن نقوی

الیکشن کمیشن کے ہاتھ کھڑے۔ کئیر ٹیکر وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی نے اثاثے ڈکلئیر نہ کیئے۔

شہبازاکمل جندران۔۔۔

کئیر ٹیکر وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی ، الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 230 کے سب سیکشن 3 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تاحال اپنے اثاثہ جات اور لائبلٹیز ڈکلئیر نہیں کیں۔
محسن نقوی

الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق محسن نقوی کو تعیناتی کے 3 دن کے اندر اپنے اور اہل خانہ کے اثاثہ جات اور لائبلٹیز ظاہرکرنا تھیں جو انہوں نے تاحال نہیں کیں۔
الیکشن کمیشن
محسن نقوی کی عبوری وزیر اعلٰی پنجاب کے طورپر تقرری 22 جنوری کو ہوئی تھی جس کے تحت انہوں نے 25جنوری تک اپنے اور اہل خانہ کے اثاثہ جات اور لائبلٹیز کی تفصیلات ظاہر کرنا تھیں لیکن انہوں نے ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی اپنے اثاثہ جات اور لائبلٹیز ظاہرنہیں کیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن، سیکشن 230 کی کلاز 3 کے تحت باربار نوٹسز اور ریمائنڈرز بھیجنے کے باوجود قائمقام وزیراعلٰی پنجاب سے اثاثہ جات اور لائبلٹیز کی تفصیلات طلب کرنے میں ناکام رہا ہے۔

اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کانفیڈینشل سیل کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ محسن نقوی نے اثاثوں اور لائبلٹیز کی تفصیلات تاحال کمیشن کے روبرو جمع نہیں کروائیں جوکہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔