اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات کرانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔
پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے یہ بات کہی ہے۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ الیکشن 90 دن میں ہی کرانے پڑیں گے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ آرٹیکل 51 میں حلقہ بندیوں کی شرط نہیں، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کا جواز بے بنیاد ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن مشترکہ مفادات کونسل کے غیر آئینی اجلاس کے پیچھے چھپنے سے گریز کرے۔