اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر شیر یں رحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کا مقصد آئینی ادارے پر دباوڈالنا ہے ، تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ نہیں لی و ڈر کس بات کا ہے ۔
منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کو پاکستان تحریک انصاف خود نامزد کیا تھا،کہتے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر کا نام کہیں اور سے آیا تھا ، سازش کا الزام امریکہ پر احتجاج الیکشن کے باہر کرتے ہیں۔
شیریں رحمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران کارکنان اور ووٹرزکو بیانیے کی آر میں گمراہ کررہے ہیں ۔ عمران خان فارن فنڈ نگ کیس میں این آر او کیلئے احتجاج کررہے ہیں ،این آر او کیلئے اداروں کو متنازعہ بیان قابل مذمت ہے ۔