اسلام آ باد ہائی کورٹ 212

الیکشن کمیشن کو عمران خان کیخلاف کارروائی سے روکنے کے حکم میں 22 اگست تک توسیع

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) اسلام آ باد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان اور اسد عمر کے خلاف کارروائی سے روکنے کے حکم میں 22 اگست تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور جلسے میں شرکت کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان اور اسد عمر کے خلاف کارروائی سے روکنے کے حکم میں 22 اگست تک توسیع کردی ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، جس میں معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر لاہور ہائی کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے وکیل کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں