طلال چوہدری

الیکشن کمیشن کوجھنجھوڑنے جارہے ہیں، طلال چوہدری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے حکومت فارن فنڈنگ کیس میں اسٹے کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہی ہے۔

جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے خلاف انیس جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کوجھنجھوڑنے جارہے ہیں، اس دوران قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی وجہ سات سال سے سوئے الیکشن کمیشن کو جگانا ہے، حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں رکاوٹ نہ ڈالنے کے بیان پر لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کسی کو روک نہ سکیں تو کہتے ہیں اجازت دے دی، ان لوگوں نے ملتان میں بھی روکنے کی کوشش کی۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی جانب سے اسٹے کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی گئی، دوسری جانب براڈشیٹ کا پورا فیصلہ آنے سے پہلے ہی یہ لوگ منہ چھپارہے ہیں۔