الیکشن کمیشن 121

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں انتخابات کیلئے صدر کیساتھ مشاورتی عمل شروع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے صدر مملکت کے ساتھ مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے اجلاس میں ممبران اور سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید بھی شریک ہوئے،

اجلاس میں خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے صدر پاکستان کے ساتھ مشاورتی عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، الیکشن کمیشن صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے دیگر تمام شراکت داروں کے ساتھ بھی رابطہ کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں