اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) الیکشن کمیشن نے سندھ میں حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلہ موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اور ای سی پی کی جانب سے سندھ کے تمام اضلاع، شہری اور مقامی علاقوں کی حدود تقسیم کرنے پر پابندی سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں سندھ حکومت نے قانون سازی کے لیے 2 ہفتوں کی مہلت طلب کی، جسے چیف الیکشن کمیشن نے منظور کرتے ہوئے سندھ میں حلقہ بندیاں موخر کرنے کا فیصلہ کیا۔ اہم ترین ملاقات میں الیکشن کمیشن کے رکن شاہ محمد جتوئی اور کمیشن کے دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔