بلدیاتی انتخابات

الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ الیکشن شیڈول جاری کرنے کا اعلان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ الیکشن شیڈول عنقریب جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دوسرے مرحلے کے الیکشن شیڈول کے اجرا سے پہلے اپنے ووٹ کا اندارج یقینی بنائیں۔

جمعرات کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان عنقریب خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ الیکشن شیڈول جاری کرے گا، اس سلسلے میں عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ دوسرے مرحلے کے الیکشن شیڈول کے اجرا سے پہلے اپنے ووٹ کا اندارج یقینی بنائیں مزید الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار اپنی متعلقہ حلقہ بندیوں کے مطابق اپنے ووٹ کا اندراج اور درستگی الیکشن شیڈول سے پہلے یقینی بنائیں،الیکشن شیڈول کے بعد قانون کے مطابق انتخابی فہرستوں میں ووٹ کا اندارج اور درستگی نہیں ہوگی