وزیراعظم شہباز شریف 197

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کا فوری اعلان کرے،وزیراعظم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کا فوری اعلان کرے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن طویل مدت سے تاخیر کا شکار فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کا فوری اعلان کرے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملکی اداروں پر مسلسل شرمناک حملوں کے باوجود عمران نیازی کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔ عمران خان کو ملی ہوئی رعایت نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں