ترجمان (ن) لیگ 231

الیکشن کمیشن پر حملہ کرنے والے وزرا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرکے نشان عبرت بنایا جائے، ترجمان (ن) لیگ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ( ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پر حملہ کرنے والے وفاقی وزرا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرکے اور ان وفاقی وزرا کو عبرت کا نشان بنایا جائے،

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بے اختیار بنا کر وزیر اعظم کو اختیار دینے کا منصوبہ ہے ، اگر الیکٹرانک ووٹنگ مشین اتنی اچھی ہے تو پھر سوالات کے جواب کیوں نہیں دئیے جارہے ،وفاقی وزرا کی الیکشن کمیشن کے خلاف پریس کانفرنس پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس طرح قائمہ کمیٹی میں الیکشن کمیشن پر دھاواا بولا گیاالیکشن کمیشن کیخلاف اس وقت باتیں کی گئیں جب فراڈ مشین پر بات ہو رہی تھی، فراڈ مشین کا مقصد انتخابات چوری کرنا ہے، الیکٹرانک فراڈ مشین کے ذریعے الیکشن چوری کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے، وفاقی وزرا نے الیکشن کمیشن پر حملے کیے جو شرمناک ہے ،

الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کے تحت کارروائی کا اختیار بھی حاصل ہے ،الیکشن کمیشن پر حملہ کرنے والے وفاقی وزرا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے ، مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے انتخابات میں اصلاحات کیلئے 119اجلاس بلوائے اب الیکٹرونک ووٹنگ مشین کیلئے صرف تین اجلاس ہوئے، پارلیمنٹ کی مضبوطی کی آج جو باتیں کر رہے ہیں وہ کل اسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے تھے ، پاکستان کسی کے والد صاحب کی جاگیر نہیں ،اس وقت وزیراعظم ہاﺅس دھاندلی کا ہیڈ کوارٹر بن چکا ہے،

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا مہنگائی پر پوچھا جائے تو کہا جاتا ہے این آر او نہیں ملے گا ،ایسا قانون متعارف کرایا جا رہا ہے جس سے پارٹی فنڈنگ کو ظاہر کرنالازم نہیں ہوگا، ایسے کالے قانون کو منظور نہیں ہونے دیں گے، پی ایم ڈی اے کے ذریعے صحافیوں کو دبایا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں