الیکشن کمیشن 108

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں الیکشنز کیلئے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد شروع کردیا

اسلام آباد ( رپورٹنگ آن لائن) الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کردیا۔ای سی پی نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کی تیاریاں بحال کردیں۔ پنجاب اسمبلی کے انتخابات 14 مئی کو ہونگے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوگا، سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق وفاقی اور نگراں پنجاب حکومت سے رجوع کیا جائیگا۔انتخابی عملہ کی تربیت کا عمل بھی بحال کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن جلد ریٹرننگ افسران کو ہدایات جاری کریگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں