الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جار ی کر دیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جار ی کر دیا،پولنگ 28 جولائی کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق مذکورہ حلقہ کی نشست چوہدری خوش اختر سبحانی کی وفات سے خالی ہوئی تھی۔ حلقہ میں ریٹرننگ افسر کی طرف سے پبلک نوٹس 5جون کو جاری کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی 7 تا 10جون تک جمع کروائے جاسکیں گے۔ 18جون کو کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کو منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 22جون تک دائر کی جاسکیں گیں۔

28جون کو اپیلوں پر فیصلے کئے جائیں گے۔ 30جون تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔یکم جولائی کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے اور 28جولائی کو حلقہ میں پولنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی، نذر عباس کو بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر او ر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، بہاولپور، ابرا ر احمد جتوئی کو بطور ریٹرننگ آفیسر تعینات کیا ہے۔