غلام محمود ڈوگر 138

الیکشن کمیشن نے سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کی تبدیلی کا معاملہ موخر کردیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کو تبدیل کرنے کا معاملہ موخر کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے قانونی ٹیم کی رائے کے بعد سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کی تبدیلی کا معاملہ موخرکرنے کا فیصلہ کیا۔

الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے مشورہ دیا کہ معاملہ عدالت میں ہے، الیکشن کمیشن کو اس معاملہ میں پڑنے سے گریز کرنا چاہیے۔ گزشتہ روز اجلاس میں سی سی پی او لاہور کی تبدیلی کا معاملہ ایجنڈے کا حصہ تھا، اجلاس میں معاملہ کو زیر غور لائے بغیر موخر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں