اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)الیکشن کمیشن نے این اے 249کراچی کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔ این اے 49کی نشست پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا کے استعفے کے باعث خالی ہوئی تھی،الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 249کراچی میں پولنگ 29اپریل کو ہوگی،
ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی 13سے 17مارچ تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ این اے 49ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 25 مارچ کو ہوگی، امیدواروں کی انتخابی نشانات کے ساتھ حتمی فہرست8اپریل کو جاری ہوگی۔