الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نئی ٹیکنالوجی کی جانب گامزن ، آن لان کمپلین مینجمنٹ سسٹم قائم کر دیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کرتے ہوئے شکایات کے لیے آن لائن کمپلین مینجمنٹ سسٹم قائم کر دیا ہے، نئے مینجمنٹ سسٹم کے زریعے دنیا بھر سے لوگ انتخابات سے متعلق شکایت جمع کرا سکتے ہیں،

اس کے علاوہ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام کے نام شکایت درج کی جا سکتی ہے، نئے سسٹم کے متعارف کرانے کے ساتھ ہی چھ سو سے زائد شکایات بھی موصول ہوگئیں ہیں،ڈائریکٹر جنرل آٹی ٹی الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن میں ملازمت کے لیے تمام چیزین آن لائن کردی گئیں ہیں،

الیکشن کمیشن کا فیس بک اور یو ٹیوب اکاﺅنٹ بھی قائم کردیا گیا ہے ساتھ ہی ٹیلی ہیلپ لائن کے ذریعے ووٹرز ووٹ کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں، خود کار نظام کے تحت ریکارڈ آواز کے ذریعے معلومات فراہم کی جاتی ہیں،

ڈائریکٹر جنرل آٹی ٹی خضر عزیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ووٹ کی درستی اور تبدیلی آن لائن ممکن ہو گئی ہے، ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے پش سروس بھی قائم کر دی ہے،ایک کلک کے ذریعے لاکھوں لوگوں تک ایس ایم ایس پیغام پہنچایا جا تا ہے۔