اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 4 جنوری کوہو گی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں گزشتہ روز الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا تھا جس دوران فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن 4 جنوری کو پی ٹی آئی کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس سماعت 4 جنوری کو کرے گا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور درخواست گذار اکبر ایس بابر کو نوٹسز جاری کرنے کے بعد الیکشن کمیشن سماعت کے دن سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ فریقین کے سامنے لائے گا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ معاملہ پر سکروٹنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو جمع کرائی تھی۔