نیوز رپورٹر
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی و صوبائی حلقہ جات میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالہ سے انتخابی فہرستوں میں درج مرد و خواتین رائے دہندگان کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں ۔ جس کی تفصیلات یہ ہیں:-
1- این اے-249کراچی غربی-II، مرد رائے دہندگان کی تعداد 2 لاکھ 1 ہزار6 سو 56، خواتین رائے دہندگان کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 9 سو 35 اور رائے دہندگان کی کُل تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 5 سو 91
پولنگ کی تاریخ 29 اپریل 2021۔
2- پی پی-84 خوشاب–III، مرد رائے دہندگان کی تعداد 1 لاکھ 55 ہزار1 سو 4، خواتین رائے دہندگان کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 5 سو 83 اور رائے دہندگان کی کُل تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 6 سو 87
پولنگ کی تاریخ 5 مئی 2021۔
رائے دہندگان اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔ رائے دہندگان کی سہولت کے پیش نظر، عنقریب 8300 ایس ایم ایس میں پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات بھی شامل کردی جائیں گی جس کے بارے میں آگاہی بذریعہ اخبارات دی جائے گئی۔