اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی۔ بدھ کو الیکشن کمیشن کے دو رکنی بنچ نے سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار پی ٹی آئی کے وکیل ہائی کورٹ میں پیش ہونے کے باعث الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوسکے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ وکیل ہائی کورٹ میں ہے، کچھ وقت دیا جائے، جس پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی۔