الکبیر ٹاؤن 139

الکبیر ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم اور چوہدری اورنگزیب کے خلاف ایف آئی اے کا شکنجہ ۔فرانزک آڈر کی تیاریاں شروع کردیں

رپورٹنگ آن لائن۔

الکبیر ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم کے چیئرمین چوہدری اورنگزیب کے خلاف عوام سے لوٹ مار اور دھوکہ دہی کے سنگین الزامات کے ساتھ ساتھ قومی خزانے کو رجسٹریشن فیس، سٹیمپ ڈیوٹی اور کیپیٹل ویلیو ٹیکس کی مد میں سالانہ مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف سامنے آیا ہے
الکبیر ٹاؤن
تنویر سرور نامی شہری نے ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کو درخواست دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الکبیر ٹاؤن فیز ون موضع جنجاتے ، رائیونڈ روڈ- الکبیر ٹاؤن فیز ون، رائیونڈ روڈ لاہور، الکبیر ٹاؤن فیز ٹو رائیونڈ روڈ- کنگز ٹاؤن ون رائیونڈ روڈ لاہور، کنگز ٹاؤن فیز ٹو رائیونڈ روڈ- مریم ٹاؤن رائیونڈ روڈ لاہور- الکبیر آرچرڈ کالا شاہ کاکو- الکبیر اوسس کالا شاہ کاکو اور الکبیر ڈاون ٹاؤن رائیونڈ روڈ میں پلاٹوں کی خریدو فروخت فائلوں میں کی جاتی ہے اور سرکاری خزانے کو ہر پلاٹ کی سیل، پرچیز کے دوران، سٹیمپ ڈیوٹی ، رجسٹریشن فیس اور کیپیٹل ویلیو ٹیکس کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جاتا ہے۔
الکبیر ٹاؤن
درخواست میں بیان کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے آرڈر
2020 PTD 336
میں قرار دیا ہے کہ پرائیویٹ رہایشی سکیموں میں پلاٹوں کی سیل، پرچیز اور ٹرانسفر کے دوران اسٹیمپ ڈیوٹی ، رجسٹریشن فیس اور سی وی ٹی کی وصولی اور اس کا قومی خزانے میں جمع کروایا جانا لازمی ہے تاہم الکبیر ٹاؤن کے مالک اور چیرمین چوہدری اورنگزیب اپنے متذکرہ بالا رہائشی منصوبوں میں سٹیمپ ڈیوٹی ، رجسٹریشن فیس اور سی وی ٹی وصول کرکے قومی خزانے میں جمع نہیں کرواتا۔
الکبیر ٹاؤن
درخواست گزار تنویر سرور نے سپریم کورٹ کے حکم نامہ
2017 SCMR 1340
کے تحت ڈائریکٹر ایف آئی اے سے استدعا کی ہے کہ الکبیر ہاؤسنگ سکیم کے تمام پراجیکٹس کا فرانزک آڈٹ کیا جائے اور سٹیمپ ڈیوٹی ، رجسٹریشن فیس اور کیپیٹل ویلیو ٹیکس کی مد میں کیے جانے والے فراڈ کا حتمی تخمینہ لگاتے ہو زمہ داروں کے خلا مقدمہ درج کیا جائے۔

زرائع کے مطابق ایف آئی اے نے تنویر سرور کی درخواست پر کارروائی شروع کرتے ہویے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں فرانزک آڈٹ کی تیاریاں شروع کردی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں