کراچی (رپورٹنگ آن لائن)گلوکاری کی دنیا میں خوب شہرت پانے کے بعد اداکاری میں قدم رکھنے والی حدیقہ کیانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی کے مقبول ترین ڈرامے ‘الفا براوو چارلی’ میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔حدیقہ کیانی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں اس ڈرامے کی پیشکش ایک ایسے وقت میں ہوئی تھی کہ جب وہ برطانیہ میں ایک اور پراجیکٹ میں مصروف تھیں۔
ایسے میں اس بڑے پراجیکٹ پر کام کرنا ان کیلئے ممکن نہیں تھا اس لئے انہیں اس پیشکش کو ٹھکرانا پڑا۔حدیقہ کیانی نے ڈرامے ‘رقیب سے’ میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور شائقین ڈرامہ کو اپنی جاندار اداکاری کی صلاحیتوں سے حیران کردیا۔









