الفاروق فٹ بال

الفاروق فٹ بال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ رانڈ 11 جون سے فیصل آباد میں شروع ہو گا

فیصل آباد(رپورٹنگ آن لائن)الفاروق فٹ بال کلب (ڈوگر)جھپال فیصل آباد کے زیر اہتمام الفاروق فٹ بال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ رائونڈ 11جون سے چک نمبر 73 ج، ب، جھپال فٹ بال گرائونڈ، فیصل آباد میں شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ آرگنائزر محمود احمد نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ رائونڈ میں 26 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ٹورنامنٹ کا مین رائونڈ 18 جون سے شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے، رنر اپ ٹیم کو 80 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 25 ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔ مزید معلومات کے لئے محمد تنویر ڈوگر سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔