الف، اللہ

الف، اللہ اور انسان میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرانے کا آج تک پچھتاوا ہے، نور بخاری

کراچی(ر پورٹنگ آن لائن) سابق اداکارہ نور بخاری نے نجی چینل کے کامیاب ڈرامے کی پیشکش کو ٹھکرا کر پچھتاوے کا اظہار کیا ہے۔سابق اداکارہ نور بخاری نے ایک آن لائن انٹرویو کے دوران اپنے ایک ٹیلی ویژن پروجیکٹ کے بارے میں بات کی جس میں کام نہ کرنے پر وہ آج تک پچھتا رہی ہیں۔نور بخاری نے کہا انہیں ڈراما سیریل الف، اللہ اور انسان میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔

اس ڈرامے میں انہیں طوائف کا کردار ادا کرنا تھا لیکن انہوں نے ڈرامے میں کام کرنے سے منع کردیا۔ بعد ازاں یہ کردار ادا کارہ ثنا فخرنے ادا کیا۔نور بخاری نے کہا بعد میں جب میں نے یہ ڈراما ٹی وی پر دیکھا تو مجھے بہت اچھا لگا اور یہ ایک اچھا پروجیکٹ تھا لہٰذا مجھے اس ڈرامے کی آفر ٹھکرا کر بہت پچھتاوا ہوا اور یہ پچھتاوا آج بھی ہے۔