تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے حماس کے رہ نما یحیی السنوار کے قتل کو غزہ میں تحریک کے ارکان کے لیے ایک واضح اشارہ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ قیدیوں کی رہائی اور ہتھیار ڈالنے کا وقت ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گیلنٹ نے زور دیا کہ اسرائیل اپنے دشمنوں کا پیچھاجاری رکھے گا اور انہیں ختم کرکے دم لے گا۔
فوج نے اعلان کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں ایک آپریشن میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحیی السنوار کی ہلاکت کی تصدیق کر رہی ہے۔ انہوں نے ایکس پلیٹ فارم پر لکھا کہ ہمارے دشمن چھپ نہیں سکتے۔ہم ان کا پیچھا کریں گے اور انہیں ختم کریں گے۔