لندن(رپورٹنگ آن لائن)برطانوی خبررساں ادارے نے حماس تحریک کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ سے ملنے والے قرآئن یہ بتاتے ہیں کہ تحریک کے رہ نما یحیی السنوار اسرائیلی کارروائی میں مارے گئے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ایک اسرائیلی سکیورٹی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ فوج ایک بندوق بردار کی لاش کا ڈی این اے ٹیسٹ کر رہی ہے تاکہ اس بات کی تصدیق کی جا سکے کیا وہ لاش السنوار کی تھی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ یہ السنوار کی لاش تھی۔