مرتضی وہاب

الزام تراشی کے چکر میں ترقیاتی کاموں کونہ روکاجائے، مرتضی وہاب

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) ایڈ منسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ الزام تراشی کے چکرمیں ترقیاتی کاموں کونہ روکاجائے ، عدالت سے گزارش ہے ترقیاتی کاموں پراسٹے آرڈرختم کرے، منفی کیسزفائل کرنے والوں سے گزارش ہے وقت ضائع نہ کریں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدالت سے گزارش ہے اسٹے آرڈرسے قبل انتظامیہ کاموقف بھی سن لیں، اسٹے آرڈرزکی وجہ سے ترقیاتی کام تعطل کا شکار ہے۔