ارشد ندیم

الحمداللہ سرکاری سطح پر اعلان کردہ تمام رقم مل گئی،کچھ پرائیویٹ ادارے رہ گئے ہیں، ارشد ندیم

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوانے والے جیولین تھرور ارشد ندیم نے کہا ہے کہ سرکاری سطح پر اعلان کردہ تمام انعامی رقم انہیں مل گئی لیکن کچھ پرائیویٹ ادارے رہ گئے ہیں ۔انہوں نے یہ یہ بات ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

اس حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے قومی ایتھلیٹ نے ہنستے ہوئے کہا ‘سرکاری اداروں کی بات کروں تو الحمداللہ ان کی طرف سے اعلان کی گئی تمام رقم مل گئی ہے اور میرے خیال میں جو پرائیویٹ ادارے ہیں وہ رہ گئے ہیں، انہوں نے رقم اب تک نہیں دی، کچھ نجی اداروں نے دے دیا ہے جب کہ کچھ رہ گئے ہیں’۔ایتھلیٹ کے کوچ سلمان بٹ نے کہا ‘ہم شکر گزار ہیں کہ سرکار نے انعامی رقم وقت پر ادا کی۔

یادرہے رواں برس اگست میں ہونے والے پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بناتے ہوئے پاکستان کو گولڈ میڈل جتوایا تھا اور ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل جتوانے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔