رومان 133

الحمداللّٰہ بیٹی کی صحت بہتر ہورہی ہے، پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ، رومان

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹر رومان رئیس نے کہاہے کہ الحمداللّٰہ بیٹی کی صحت بہتر ہورہی ہے۔رومان رئیس نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ الحمداللّٰہ روہا کی صحت بہتر ہورہی ہے ،آپ سب کی دعاؤں سے انشااللّٰہ وہ جلد مکمل صحت یاب ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کی خیریت کے لیے پیغامات خبریں اورآرٹیکلز دیکھے ہیں اور میں اس کے لیے آپ سب کا شکریہ ادا نہیں کر سکتا،

یہ واقعی میرے اور میرے خاندان کے لیے بہت معنی رکھتا ہے، شکریہ۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل رومان رئیس کی بیٹی پہلی منزل سے گر کر زخمی ہوگئی تھی۔کرکٹر نے بتایا تھا کہ بیٹی کے سر پر چوٹ اور ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے اور وہ نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں زیرعلاج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں