اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت اور بلااشتعال فائرنگ کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے مبصرین کو نشانہ بنانا بھارتی سفاکیت اور پاگل پن کی انتہا ہے ، بھارت ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے،
اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہا بھارت کی جانب سے ایل او سی پرسول آبادیوں کو نشانہ بنانا معمول بن چکا ہے، ایل او سی پر محدود قسم کی فوجی کارروائی بھارت کی خام خیالی ہے، بھارت کی جانب سے کسی بھی اشتعال انگیز کاروائی کا منہ توڑ جواب دیں گے،
اقوام متحدہ کے مبصرین کو نشانہ بنانے کی کارروائی سے بھارتی انتہا پسندی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، اقوام متحدہ اور عالمی دنیا کو بھارتی انتہا پسند اقدامات کی روک تھام کرنی ہو گی، نازی جرمنی کے فلسفے پر عمل پیرا ہندو انتہا پسند بھارت عالمی امن کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکا ہے۔