انتونیو گوتریس 39

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا ایران میں مظاہرین کیخلاف تشدد پر اظہار تشویش

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ایران میں مظاہرین کے خلاف تشدد پر اظہار تشویش کیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتوتریس نے کہا کہ مظاہرین کے خلاف تشدد اور طاقت کے استعمال کی اطلاعات تشویش ناک ہیں، ان کارروائیوں کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں،

آزادی اظہار، آزادی اجتماع اور پر امن احتجاج کے حق کا احترام ضروری ہے۔پیر کو جاری ایک بیان میںانتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام ضبط کا مظاہرہ کریں اور غیر ضروری طاقت کے استعمال سے گریز کریں، ایران میں مواصلاتی سہولیات بحال، اطلاعات تک رسائی کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں