اقوام متحدہ 116

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فون پر رابطہ

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر رابطہ کیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بات چیت میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سامنے آنے والے واقعہ کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے اقوام متحدہ کی کوششوں پر بتادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر انتونیو گوٹیرس نے یمن میں متحارب فریقوں کے بیچ جنگ بندی کو یقینی بنانے اور بحران کے ایک سیسی حل تک پہنچنے کے واسطے سعودی عرب کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں