شاہ محمود قریشی

اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطین کے دو ریاستی حل کا عزم دہراتے ہیں، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(ر پورٹنگ آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں سے حق خودارادیت چھینا نہیں جاسکتا، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطین کے دو ریاستی حل کا عزم دہراتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرجارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹ کیا کہ عالمی قوانین کے تحت فلسطین کو آزاد ریاست بنانے کا پھر مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس کو بنایا جائے۔