قرارداد منظور 153

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان سے محفوظ انخلا کے حق میں قرارداد منظور

نیویارک(ر پورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان سے محفوظ انخلا کے حق میں قرارداد منظور کرلی گئی۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق 15 رکنی کونسل کے 13 اراکین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ چین اور روس اجلاس سے غیر حاضر رہے۔سلامتی کونسل کے ہونے والے ہنگامی اجلاس میں طالبان سے ملکیوں اور غیر ملکیوں کے محفوظ انخلا کی پاسداری کا مطالبہ کیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل سلامتی کونسل کا اجلاس افغانستان پر طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے کے ایک دن بعد 16 اگست کو ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں