اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر خاجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کشمیریوں کو ان کا استصواب رائے کا حق دلانے کے وعدے کی تکمیل کو یقینی بنائے۔
منگل کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے 5 جنوری کے کشمیریوں کے یوم استصواب رائے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج پوری دنیا میں کشمیری اقوام متحدہ کے وعدے کی تکمیل کےانتظار میں 72 سال گزرنے کا دن منارہے ہیں جس میں کہاگیا تھا کہ تنازعہ کشمیر کافیصلہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں غیرجانبدارانہ اور شفاف رائے شماری سے ہو گا،اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق استصواب رائے کی تکمیل کے لئے اپنی حمایت کی توثیق کی تھی۔
وزیرخارجہ نے ہا کہ یہ وہ حق ہے جس سے تمام بنیادی اور انسانی حقوق جنم لیتے ہیں تاہم افسوسناک امرہے گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصہ سے بھارت غیرقانونی طورپر جموں وکشمیر میں کشمیریوں کو ان کایہ حق دینے سے کھلم کھلا انکاری ہے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کشمیریوں کو ان کا استصواب رائے کا حق دلانے کے وعدے کی تکمیل کو یقینی بنائے۔