نیویارک(رپورٹنگ آن لائن) اقوام متحدہ نے غزہ میں امداد کی فوری ترسیل پر زور دیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ تباہ حال پٹی میں سیز فائر کے پہلے 60 روزہ مرحلے میں امداد پہنچائی جائے، اسرائیل نے ایک لاکھ 90 ہزار میٹرک ٹن امداد کو داخلے کی اجازت دے دی ہے۔
خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ غزہ میں امداد کی سپلائی اردن، مصر، اسرائیل، سپرس اور مغربی کنارے سے ہوگی، غزہ میں متعدد مقامات سے شہید فلسطینی بچوں، خواتین اور نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔خبر ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت میں شہدا کی تعداد 67 ہزار 870 ہوگئی ہے۔