انتونیو گوتریس 58

اقوام متحدہ کا ایران سے جوہری ہتھیار پروگرام ترک کرنے کا مطالبہ

ڈیووس( رپورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک اور امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات کے لیے ایران کو پہلا قدم اٹھانا چاہیے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز کیا ہے۔انتونیو گوتریس نے ڈیواس میں ‘ورلڈ اکنامک فورم’ سے خطاب کے دوران کہا ‘ سب سے زیادہ متعلقہ سوال ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان تعلقات کا ہے۔

‘انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایران اس بات کو سمجھتا ہے کہ اسے ہمیشہ کے لیے ایک بار پھر یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ وہ جوہری ہتھیار کے پروگرام سے دستبردار ہوجائے گا۔ خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تعمیری بنیادوں پر شریک ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں