اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ اقلیتوں کے ساتھ رواداری ہمارے معاشرے کے خمیر میں شامل ہے،ہماراعظیم مذہب اسلام بھی تمام مذاہب کے ساتھ بردباری کاسبق دیتا ہے۔
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اقلیتوں کے دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہاہے کہ آج کادن پاکستانی تاریخ میں خصوصی اہمیت کاحامل دن ہے ،آج ہم اپنی اقلیتوں سے رواداری سے پیش آنے کے وعدے کی تجدید کرتے ہیں۔صدر مملکت کااپنے پیغام میں کہناہے کہ اقلیتوں کے ساتھ رواداری ہمارے معاشرے کے خمیر میں شامل ہے،ہماراعظیم مذہب اسلام بھی تمام مذاہب کے ساتھ بردباری کاسبق دیتا ہے۔
صدر عارف علوی نے کہاکہ اقلیتوںنے ہر شعبہ زندگی میں پاکستان کی تعمیر وترقی کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ،ہر شہری آج عہدکرے کہ انفرادی سطح پر اپنے ہم وطنوں کابلاتفریق خیال رکھے گا۔