اقرا عزیز

اقرا عزیز اور یاسر حسین کی نتھیا گلی میں موج مستی

مری (رپورٹنگ آن لائن)گرمی کا زور بڑھتے اور اسکولوں کی چھٹیوں کے ساتھ ہی لوگ شمالی علاقہ جات سیر تفریح کرنے کی غرض سے تیاریاں شروع کردیتے ہیں، ایسے میں شوبز انڈسٹری کی فنکار جوڑی اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے بھی نتھیا گلی کا رخ کرکے سوشل میڈیا پر رونقیں بکھیرنے کا آغاز کردیا۔

اداکارہ اقرا عزیز کا شمار انڈسٹری کی باصلاحیت اور اے لسٹ اداکاراں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے اداکاری کی دنیا میں تو نام کمایا ہی ہے تاہم ازدواجی زندگی کو بھی اعتدال سے گزارنے میں مثال قائم کی۔اقرا عزیز نے دسمبر 2019 میں خود سے 11 سال زائد العمر اداکار یاسر حسین سے شادی کی تھی۔

دونوں کے درمیان 2018 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور ان کے ہاں شادی کے ڈیڑھ سال بعد جولائی 2021 میں بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی۔